بین الاقوامی شہرت کے پاکستانی صحافی احمد رشید پاکستان ، افغانستان اور وسط ایشیا کے لیے ڈیلی ٹیلیگراف اور فار ایسٹرن اکنامک ریویو کے نمائندہ ہیں ۔ وہ امریکہ کے مشہور اخباروں میں بھی لکھتے ہیں ۔ ان کی کتاب طالبان ،اسلام تیل اور وسط ایشیا میں سازشوں کا نیا کھیل کی دنیا کی 20 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے ۔ ان کی نئی کتاب جہاد کا ترجمہ بھی کئی زبانوں میں ہوچکا ہے ۔ جہاد میں احمد رشید نے وسط ایشیائی ملکوں کے تاریخی تناظر میں جہادی تنظیموں کے فروغ کا جائزہ لیا ہے ۔ انہوں نے ان تنظیموں کی ماہیت اور ان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ہے اور اسباب بیان کیے ہیں جن کی وجہ سے اس علاقے کے مسلمانوں میں شدت پسندی پیدا ہوئی اور ان کی تحریکیں تشدد کی راہ پر گامزن ہوئیں
Jihaad by Ahmed Rashid
Note: All the books posted here are only for reference and academic functions solely. If you actually love books please support the writers and get the initial laborious copies from the book seller of your native market
Post a Comment Blogger Facebook